نواں شہرمسلح افراد چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھس گئے
بارہ میل(نامہ نگار)
ہمارے خلاف درخواست کیوں دی،مسلح افراد چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھس گئے،خاتون پر تشدد،زمین پر گھسیٹے رہے،متاثرہ کے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج،سب انسپکٹر ضیاء الرحمن نے مقدمہ کا نامزد ملزم گرفتار کرکے،،چمک،، کی کمال سے چھوڑ کر دیا،مجھے انصاف چاہیے،محمد عارف۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تھانہ نواں شہر کی حدود احمد پور میں محمد عارف ہراج کے گھر مسلح افراد محمد رمضان ولد محمد نواز مسلح پسٹل،محمد ندیم ولد محمد رمضان مسلح رپیٹر،عائشہ مائی و دیگر دو نامعلوم افراد چاردیواری دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھس گئے محمد عارف ہراج کی بیوی پر تشدد کیا،کپڑے پھاڑ دیے،زمین پر گھسیٹتے رہے،اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی،متاثرہ خاتون کے خاوند محمد عارف ہراج کی درخواست پر مذکورہ نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ نواں شہر میں مقدمہ نمبر 540/25 درج کر دیا،تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ضیاء الرحمن نے مقدمہ کا نامزد ملزم محمد رمضان کو گرفتار کیا تاہم،،چمک،،کی کمال سے کچھ ہی دیر بعد گرفتار ملزم کو چھوڑ دیا گیا،واضح رہے مقدمہ مدعی محمد عارف کا ملزمان کے خلاف زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جس بنا پر لڑائی جھگڑا ہوا،مدعی مقدمہ محمد عارف ہراج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے میرے گھر گھس کر میرے ساتھ زیادتی کی ہے میرا آر پی او ملتان،ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔