بہاول پورمنی گڈز ٹرانسپورٹرز کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کی ہدایت
بہاول پور (تحصیل رپورٹر)
وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور کی ہدایات پر پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور کے ایس پی محمد سلیم خان نیازی کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ آفیسر کلیم احمد نے منی گڈز ٹرانسپورٹرز سے اہم میٹنگ کی۔
میٹنگ میں پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے چیئرمین چوہدری محمد ساجد اور دیگر نمائندہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ممبران نے یقین دہانی کروائی کہ تمام گاڑیاں ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں گی اور روڈ سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کو محفوظ بنایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ آفیسر نے شرکاء کو ہیلپ لائن 1124، روڈ سیفٹی اور دیگر ٹریفک قواعد و ضوابط کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔