ایڈیٹروانچارج آئ ٹی: اویس تھہیم

گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: سہیل حیدر خان

لودھراں میں “صاف ستھرا پنجاب” مہم صرف مین روڈز تک محدود،

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)
لودھراں میں “صاف ستھرا پنجاب” مہم صرف مین روڈز تک محدود، گلی محلوں میں گندگی اور بدبو کا راج
تفصیل کے مطابق “صاف ستھرا پنجاب” مہم جو کہ عوامی فلاح اور شہری بہتری کے نام پر شروع کی گئی، وہ اب صرف مین روڈز، چوراہوں اور اشتہارات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ شہر کی گلیاں، محلّے، اور اندرونی علاقے بدستور گندگی، بدبودار پانی اور ابلتے گٹروں کی لپیٹ میں ہیں۔ شہری حلقے اس صورت حال پر شدید مایوس اور پریشان دکھائی دیتے ہیں۔معروف سماجی و سیاسی وسماجی شخصیت شیخ طاہرالدین نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب محض ایک دکھاوے کی مہم بن کر رہ گئی ہے، جس کا عملی نفاذ صرف مرکزی سڑکوں اور نمائشی مقامات تک محدود ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ شہر کی بیشتر گلیاں آج بھی گندگی کے ڈھیر، گٹروں کے ابلنے اور بدبو دار سیاہ پانی سے لبریز ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر وارڈ نمبر 23، فاروق ٹاؤن (نزد ٹیلیفون ایکسچینج)، لیاقت آباد کالونی، راجپوت کالونی اور گنگے والا چوک کی گلیوں میں صورت حال نہایت ابتر ہے۔ گٹروں کا گندہ پانی سڑکوں پر پھیلا ہوا ہے جس سے بزرگوں، بچوں اور خواتین کا گزرنا محال ہو گیا ہے۔گلیوں میں ہر طرف کالا اور بدبودار پانی پھیلا ہوا ہے جو نہ صرف تعفن کا باعث بن رہا ہے بلکہ مختلف بیماریوں کو بھی جنم دے رہا ہے۔موٹر سائیکل سوار جب تیز رفتاری سے گزرتے ہیں تو گندا پانی راہگیروں کے کپڑوں پر اچھل جاتا ہے، جس سے آئے روز جھگڑے اور تلخ کلامیاں معمول بن چکی ہیں۔گندگی کے ڈھیر کئی دنوں سے سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں، جبکہ صفائی کا عملہ کہیں دکھائی نہیں دیتا۔شیخ طاہرالدین کا مزید کا کہنا ہے کہ صفائی کا محکمہ ہر بار “سب اچھا” کی رپورٹ دے کر جان چھڑا لیتا ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔فاروق ٹاؤن راجپوت کالونی گنگے والا لیاقت آباد کے علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ صاف ستھرا پنجاب مہم کو صرف نمائشی اشتہارات اور مرکزی شاہراہوں تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ گلی محلوں، اندرونی علاقوں اور پسماندہ بستیوں میں بھی صفائی کا عمل یقینی بنایا جائے۔شیخ طاہرالدین نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:گٹروں کی فوری صفائی اور نکاسی آب کا مؤثر نظام وضع کیا جائے۔صفائی کے عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ۔لودھراں کے شہریوں کا یہ مطالبہ متعلقہ حکام تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے کہ “صاف ستھرا پنجاب” کا خواب صرف بینروں اور سوشل میڈیا پر نہیں، بلکہ حقیقی عمل سے ہی ممکن ہے۔ ورنہ یہ مہم بھی ماضی کی دیگر مہمات کی طرح صرف نام کی حد تک محدود ہو کر جائے گی۔

کا حصہ بنیں Pak News Digital آئیے آپ بھی