ایڈیٹروانچارج آئ ٹی: اویس تھہیم

گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: سہیل حیدر خان

رحیم یارخان، صوبائی صدر شازیہ سیال نے ٹیم کے ہمراہ قائم کی گئی خیمہ بستی کا دورہ

خان پور(نامہ نگار)حلقہ خواتین جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کی صوباٸی قیادت کا ضلو رحیم یارخان کے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ،صوبائی صدر شازیہ سیال نے ٹیم کے ہمراہ الخدمت کے تحت قائم کی گئی خیمہ بستی کا بھی دورہ کیا،صدر حلقہ خواتین جماعت اسلامی جنوبی پنجاب شازیہ سیال نے ضلعی صدر الخدمت ڈاکٹر طارق محمود،نگران فلڈ ریلیف نعیمہ،معاون فلڈ ریلیف عبیدہ سلیم اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع رحیم یارخان کے سیلاب زدہ علاقوں ٹھل حمزہ، موضع ڈیرہ فریدی، یوسی گل محمد لنگاہ،بیٹ ظاہر پیر کی الخدمت فاونڈیشن کے تحت خیمہ بستی کا دورہ کیا ،انہوں نے پناہ گزین سیلاب متاثرین سے خیموں میں ملاقات کی،خواتین کے مساٸل سنے اس آزمائش کے وقت میں صبر اور دعا کی تاکید کی ،انہوں نےکہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں، شازیہ سیال نے کیمپس میں دی جانے والی سہولیات کا جاٸزہ لیااورٹھل حمزہ،گل محمد لنگاہ حلقہ خواتین یوتھ ونگ کے والینٹیٸرز کے ساتھ میٹنگ کی کہ کس طرح خواتین کی ضرورت کا سامان تقسیم کرنا ہے اور کہا کہ خیمہ بستی کی خواتین اور بچوں کو پڑھانے کے لیے معلمات کا انتظام بھی کیا جائے گا ،اس موقع پر اشیائے ضرورت برائے خواتین بھی تقسیم کی گئیں۔تصویرہمراہ یے

کا حصہ بنیں Pak News Digital آئیے آپ بھی