ایڈیٹروانچارج آئ ٹی: اویس تھہیم

گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: سہیل حیدر خان

دریائے ستلج سیلابی پانی کی مسلسل آمد،لوگوں کی نقل مکانی میں تیزی

لودھراں( سٹی رپورٹر) دریائے ستلج سیلابی پانی کی مسلسل آمد،لوگوں کی نقل مکانی میں تیزی،ضلعی انتظامیہ بدستور مدد گار ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کے سیلابی علاقوں کے دورے، کئے اور متاثرین کی دادرسی
بھی کی۔بستی منشی والا اور چھمب موڑ میں سیلابی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں علاقہ چھوڑنے پر قائل کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خدائی آفت میں متاثرین کے ساتھ ہیں،متاثرین فوری علاقہ خالی کرکے ریلیف کیمپوں میں منتقل ہوں،فلڈ ریلیف کیمپس میں مہمانوں کی تمام ضرورتوں کا خیال رکھ رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بند مضبوطی کے عمل کا معائنہ اور چھمب موڑ میں خالی کرانے گئے گھروں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سیلابی صورتحال کے کنٹرول اور رہائشی متاثرہ لوگوں کیلئے سہولیات بارے ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی ودیگر افسران ہمراہ تھے#۔
لودھراں(سٹی رپورٹر )حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کی زیرنگرانی
دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور بندوں کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے شاپر بچھانے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے جب کہ نقل مکانی کے باعث فلڈ ریلیف کیمپس میں لوگوں کی آمد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔انتظامی افسران پولیس،ریونیو اور ریسکیو سٹاف کے ہمراہ متاثرہ بستیوں میں لوگوں اور انکے مویشیوں کے انخلا کو یقینی بنارہے ہیں، اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن شاہ نے بہاول گڑھ میں فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا ہے،
اسسٹنٹ کمشنرز ارم شہزادی نے بھٹہ سادات، آدم واہن، بستی کھوپیاں،آڑے والا، موضع ٹبی گھلواں،جاگیر ہوڑا،حیات پور،جھوک کسراں امیر والا بھٹہ اور موضع پھل والی کے دورے کئے ہیں،ارم شہزادی نے بھٹہ سادات میں سیلابی پانی کی تباہ کاریاں روکنے کیلئے پلاسٹک شاپر بچھانے کے عمل کا جائزہ لیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اصغر لغاری نے بستی بھابھہ میں امدادی سرگرمیاں مانیٹر کی ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو، پولیس اور ریسکیو سٹاف کو ہدایات دی ہیں کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کا فوری انخلا جلد مکمل کیا جائے، اسسٹنٹ کمشنرز خود بھی لوگوں اور انکے سامان کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے سرگرم ہیں۔دوسری طرف فلڈ ریلیف کیمپس میں لوگوں کی آمد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جن کی تمام تر ضروریات کا ضلعی انتظامیہ پوا خیال رکھ رہی ہے۔#
لودھراں(سٹی رپورٹر ) ہیومن پیپلوما وائرس ایچ پی وی ویکسین مہم اور انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی نے صدارت کی۔لودھراں میں ایچ پی وی مہم 15سے27ستمبر تک جاری رہیگی،12روزہ اس مہم میں 9تا 14سال کی ایک لاکھ 20 ہزار570 بچیوں کو ویکسین لگائی جائیگی،ایچ پی وی بچیوں میں فیمیل سروائیکل کینسر کا باعث بنتا ہے۔اے ڈی سی جی لیاقت علی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو سروائیکل کینسر (بچہ دانی کے کینسر) سے بچانے کیلئے ویکسین مہم بہت اہم ہے،تمام سٹیک ہولڈرز قومی خدمت کے جذبہ سے موذی وائرس بیماریوں کے خاتمے کیلئے ڈبلیو ایچ او کی نگرانی متحرک ہوں۔ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے بیماریوں کا خاتمہ ترجیح ہونا چاہیے،محکمہ تعلیم،سوشل ویلفیئر اور دیگر الائیڈ ادارے بھرپور تعاون کریں۔لیاقت علی گیلانی کو ڈینگی بارے بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ5کنفرم کیس رپورٹ ہوئے ہیں،ڈینگی لاروا ٹریس ہونے پر 795 ذمہ داروں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں،2کیخلاف مقدمات درج اور 5دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ سیلاب اور بدلتے موسم میں ہمیں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے زیادہ محنت کرنا ہوگی،ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کیلئے اضافی عملہ تعینات کیا جائے،سرکاری دفاتر کی خصوصی صفائی کروائی جائے،شہریوں میں بھی ڈینگی بارے آگاہی دی جائے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرحان سعید، فوکل پرسن ڈاکٹر عمر اقبال اور دیگر موجود تھے۔

کا حصہ بنیں Pak News Digital آئیے آپ بھی