ایڈیٹروانچارج آئ ٹی: اویس تھہیم

گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: سہیل حیدر خان

سرکاری تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اختر بھٹی نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اساتذہ دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں ۔ انہوں نے یہ بات آج اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اختر بھٹی نے گورنمنٹ اسلامیہ پبلک ہائی سکول کہروڑ پکا میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔سینئر ہیڈماسٹر ڈاکٹر رائو محمد اکبر نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اساتذہ میاں ظہور الحق،رائو محمد عمران عالم، شیخ محمد رمضان،جعفر رضا مجاہد،محمد اشفاق طاہر،میاں محمد شفیق ، رانا محمد اقبال،رانا محمد صابر،محمد اختر بھٹی ، شہباز ارشد بھٹی ، سید اعجاز حسین شاہ ، شفقت حسین شاہ،رانا محمد اسرار۔ارشاد احمد خان، جاوید احمد خان،غلام عباس، شہباز احمد ، محمد امین ودیگر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اختر بھٹی نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اساتذہ جدید طریقہ تدریس استعمال کریں۔طلباء کی جدید خطوط پر تربیت کریں۔ اساتذہ دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔ اساتذہ کی محنت سے ہی سرکاری ادارے دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ دیگر طلباء بھی محنت کریں اور امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کریں۔سینئر ہیڈماسٹر ڈاکٹر رائو محمد اکبر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اختر بھٹی کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اساتذہ محنت سے طلباء کو تعلیم دے رہے ہیں۔ نئے داخلوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو ہماری کامیابی کی دلیل ہے۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء محمد عمران نے 1047 اور محمد جعفر نے 1001 نمبر حاصل کیے۔ تقریب کے آخر میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اختر بھٹی نے سینئر ہیڈماسٹر ڈاکٹر رائو محمد اکبر و اساتذہ کے ہمراہ سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں ٹرافیاں اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

کا حصہ بنیں Pak News Digital آئیے آپ بھی