ایڈیٹروانچارج آئ ٹی: اویس تھہیم

گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: سہیل حیدر خان

بہاول پورعباس نگرپولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،منشیات کی بڑی کھیپ برآمد

بہاول پور
( بیوروچیف )
عباس نگرپولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائی،منشیات کی بڑی کھیپ برآمد،منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہرصورت پورا کیاجائیگا، ڈی پی او محمد حسن اقبالتفصیل کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ نے ایس ڈی پی او سرکل صد ر اور ایس ایچ او عباس نگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ امروز صبح تھانہ عباس نگر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک وائٹ ہنڈا سٹی کار جو کہ حاصل پور سے بہاولپور آ رہی تھی اس کابولان دودھ والی گاڑی کے ساتھ پی ایس او پمپ نزد 5 بی سی کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا ہے کار میں موجود ملزمان نے چرس کے 07 تھیلے جو کہ کار میں موجود تھے پولیس کے پہنچنے سے پہلے چالاکی کرتے ہوئے 05 تھیلے فصل کپاس میں چھپا دیے اور 02 تھیلے گاڑی میں چھوڑ کر بھاگ گئے پولیس تھانہ عباس نگر نے موقع پر پہنچ کر02 تھیلے اور کار کو قبضہ میں لے کر ملزمان کو ٹریس کرنا شروع کیا دو گھنٹوں کے اندر اندر ملزم نذرحسین کو گرفتار کر کے مزید 05تھیلے چرس برآمد کیے جو کہ بوقت ایکسیڈنٹ ملزمان نے نزدیکی فصل میں چھپا دیے تھے۔ چرس اور افیون کل68پیکٹ کا وزن کرنے پر 83کلوگرام ہوا، پولیس ٹیمیں باقی ساتھی ملزمان اوران کے سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک

کا حصہ بنیں Pak News Digital آئیے آپ بھی