ایڈیٹروانچارج آئ ٹی: اویس تھہیم

گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: سہیل حیدر خان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری

بہاول پور( تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں06ملزمان گرفتار۔ شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اومحمد حسن اقبال.تفصیلات کے مطابق ڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدراحمدپور شرقیہ پولیس نے شراب فروشی کے مرتکب 01ملزم کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 50لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ مسافرخانہ اور تھانہ اوچشریف پولیس نے 02ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے03کلو 920گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ ڈیراوراور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے 03ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 02عدد بندوق 12بور اور 01عدد رائفل 44بوربرآمد کرلی۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

کا حصہ بنیں Pak News Digital آئیے آپ بھی