شاہین کہروڑی کہروڑ کی ادبی شناخت تھے
لودھراں (بیورو چیف)شاہین کہروڑی کہروڑ کی ادبی شناخت تھے۔سید محمد رضا، ادبی ریفرنس سے رحیم طلب، برکت ریاض، مبشر وسیم لودھی اور عبداللہ غوری کا خطاب، تفصیل کے مطابق انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیر اہتمام کہروڑ پکا کے نامور شاعر ادیب اور محقق شاہین کہروڑی کی یاد میں منعقدہ ادبی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نامور شاعر و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈسٹرکٹ لودھراں سید محمد رضا شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ شاہین کہروڑی کہروڑپکا کی ادبی شناخت تھے دانشور انجینئر چوہدری برکت علی ریاض سابق ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب شاعر و ادیب مبشر وسیم لودھی،اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے ڈاکٹر محمود احمد شاہین نے کہا کہ شاہین کہروڑی تحقیق اور شاعری میں اپنا الگ مقام رکھتے تھے ماہر تعلیم و شاعر عبداللہ غوری،گورنمنٹ ڈگری کالج کہروڑپکا کے پرنسپل و شاعر پروفیسر شکیل احمد،ڈاکٹر مہتاب حسین شاہ نے کہا کہ شاہین کہروڑی اور کہروڑپکا لازم و ملزوم تھے جبکہ معروف شاعر مطلوب زیب، پریس کلب کہروڑپکا کے سابق جنرل سیکرٹری جاوید بخاری،عبدالجبار شاہین،عبدالمنان شاہین،محمد رمضان اور محمد اسد ظہیر نے کہا کہ شاہین کہروڑی کی ادبی خدمات قابل تحسین ہیں شعری نشست میں سید محمد رضا شاہ،رحیم طلب،مبشر وسیم لودھی،مطلوب زیب،شکیل احمداور عبداللہ غوری نے کلام سنایا بعد ازاں شاہین کہروڑی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی